چوتھی بیٹی کی پیدائش پر خاندان والوں نے افسوس کیا:عدنان ٹیپو

چوتھی بیٹی کی پیدائش پر خاندان والوں نے افسوس کیا:عدنان ٹیپو

کراچی(شوبزڈیسک)معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا ہے کہ جب اُن کے ہاں چوتھی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی تو اُن کے خاندان والوں نے افسوس کے ساتھ مبارکباد دی تھی۔

اپنی اہلیہ حاجرہ شاہ کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں میزبان نے عدنان ٹیپو سے سوال کیا کہ آپ ایک اداکار ہیں تو کیا اس سے آپ کی بیٹیوں کو سکول میں فائدہ ہوتا ہے کہ اُن کے والد اداکار ہیں؟اس سوال کے جواب میں عدنان ٹیپو نے کہا کہ فنکاروں کے بچوں کو سکول میں جہاں فائدہ حاصل ہوتا ہے تو وہیں کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے کیونکہ اس طرح دوسرے بچوں میں احساس کمتری ہوتی ہے اور پھر وہ فنکاروں کے بچوں کو تنگ کرتے ہیں۔ عدنان ٹیپو نے مزید کہا کہ بیٹیاں تو اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت ہوتی ہیں، اللہ پاک کا شکر ہے کہ میرے دل میں کبھی بیٹے کی خواہش پیدا نہیں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں