لڑائی جھگڑے کے دوران فائر لگنے سے شہری زخمی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لڑائی جھگڑے کے دوران فائر لگنے سے شہری زخمی ہو گیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن کے۔
علاقے رسول پارک میں دو گروپوں میں سابقہ رنجش کی بناء پر لڑائی جھگڑا جاری تھا کہ اس دوران دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آ کر تنویر نامی شہری شدید زخمی ہو گیا۔ جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ دونوں گروپوں کے ملز م فائرنگ کرتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔