راہوالی:محنت کش کی بیوی اور دو بیٹیوں کو اغوا کر لیا

راہوالی:محنت کش کی بیوی  اور دو بیٹیوں کو اغوا کر لیا

راہوالی (نامہ نگار)تین افراد محنت کش کی 20سالہ بیوی اور دو معصوم بیٹیوں کو اغوا کرکے لے گئے ۔

 لمبانوالی میں عامر باجوہ کے بٹھہ خشت پر محنت مزدوری کرنے والے محمد فیصل نے بتایا کہ وہ عرصہ 10ماہ سے اس بٹھہ خشت پر مزدوری کرتا ہے گزشتہ صبح وہ کام پر گیا تو گھر میں اس کی بیوی عائشہ اور دو بیٹیاں تین سالہ زریاب، 4سالہ بایاب موجود تھیں جب چار بجے گھر آیا تو بیوی دونوں بیٹیوں سمیت گھر میں موجود نہیں تھی جنہیں بوتالہ جھنڈا سنگھ کا عرفان قوم مسلم شیخ اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ رکشہ پر سوار کرکے لے گیا ،مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں