شورکوٹ:گھی بنانے کے لیے استعمال ہونے والی چربی برآمد

شورکوٹ:گھی بنانے کے لیے  استعمال ہونے والی چربی برآمد

شورکوٹ(نمائندہ دنیا)محکمہ فوڈ اور لائف سٹاک کی مشترکہ کارروائی ،گھی بنانے کے لیے استعمال ہونے والی چربی برآمد۔

، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق شورکوٹ میں انٹیلیجنس ایجنسی کی نشاندہی پر محکمہ فوڈ اور لائیو اسٹاک کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے شاہد شہید روڈ پر گھی بنانے کے لیے استعمال ہونی والی مضر صحت چربی کا ٹرک اور رکشہ پکڑ لیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک محمد جاوید کا کہنا تھا کہ چربی ہوٹلوں اور فش پوائنٹس پر فروخت کے لیے بیرون شہر منتقل کی جارہی تھی ،مضر صحت چربی میں پکے کھانوں سے شہری موذی امراض کا شکار ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں