ڈینگی لاروا کی افزائش کا سبب بننے پر 2 فیکٹریاں سیل

 ڈینگی لاروا کی افزائش کا سبب بننے پر 2 فیکٹریاں سیل

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر صدر رنگزیب گورایہ نے ڈینگی لاروا کی افزائش کا سبب بننے پر 2 فیکٹریوں کو سیل اور 2 افراد کے خلاف مقدمات درج کرادیئے ۔

انہوں نے انسداد ڈینگی اقدامات کی چیکنگ کے دوران فیکٹریوں کی انسپکشن کی جہاں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے اور کھڑے پانی میں لاروا کی موجودگی پر ایکشن لیتے ہوئے فیکٹریز کو سیل اور مقدمات کا اندراج کرایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں