موترہ:فائرنگ کے واقعات میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی

موترہ:فائرنگ کے واقعات  میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی

موترہ،ہیڈ بمبانوالہ ،ڈسکہ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد نے فائرنگ کرکے 2نوجوانوں کو شدیدزخمی کردیا ۔

تھانہ موترہ کے علاقہ بھانو پنڈی کے محبو ب کے بھائی فلک شیرکو بلال ،علی رضا،اعجاز اورمقصود نے فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا ۔موضع مندرانوالہ کا عثمان اپنے گودام کے گیٹ کے سامنے موٹرسائیکل کھڑی کررہاتھاکہ 2 افراد نے فائرنگ شروع کردی جس سے وہ گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا، زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچادیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں