حافظ آباد:والد سے تکرار ،کمسن لڑکے کو چھرے سے زخمی کر دیا

حافظ آباد:والد سے تکرار ،کمسن  لڑکے کو چھرے سے زخمی کر دیا

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )کالیکی میں بجلی کا تارنہ لگادینے کے تنازع پر مسلح افراد نے محنت کش کے کمسن بیٹے کو چھرامار کر شدید زخمی کردیا ،تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال ریفر کردیاگیا۔

 چند روز قبل بجلی کا تار نہ دینے پر فرنیچر میکر ذوالفقار علی کی غضنفر، ظفر، غلام ، عمر وغیرہ سے تکرار ہوئی جس پر ملزموں نے گزشتہ روز ذوالفقار کی دکان پر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے وہاں سے قیمتی سامان بھی چرالیا اور اس دوران اسکے کمسن بیٹے کو چھرامار کر شدید زخمی کردیا ،پولیس نے 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے 2کو گرفتارکرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں