ملزمان کی شہری کو اغواء کرنے کی کوشش ،مزاحمت پر فائرنگ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملزمان کی شہری کو اغواء کرنے کی کوشش ،مزاحمت پر فائرنگ کردی ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈکے علاقے ہجویری ٹاوّن کے رہائشی ارسلان نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر سے ناشتہ لینے کیلئے باہر نکلا کہ اس دوران ملزمان کی جانب سے اسے گن پوائنٹ پر قابو کرکے تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ اسے موٹرسائیکل پر زبردستی بٹھا کر اغواء کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ مزاحمت کر نے پر اس پر جان لیواء فائرنگ کردی گئی تاہم وہ خوش قسمتی سے محفو ظ رہا۔