پنڈی بھٹیاں:ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار دوستوں کو لوٹ لیا
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)تھانہ سٹی کی حدود میں کسیسے روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر دو افراد کو لوٹ لیا ۔
گاؤں مانیکی کارہائشی آفتاب اور اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر گاؤں جار ہے تھے جب وہ کسیسے روڈ پر چیمہ رائس ملز کے قریب پہنچے تو ڈاکوؤں نے روک کر 70 ہزار روپے اور 3موبائل فونز چھین لئے اور فرار ہوگئے ۔