پراپرٹی کی خریدوفروخت کے دوران خاتون سے لاکھوں کا فراڈ

پراپرٹی کی خریدوفروخت کے دوران خاتون سے لاکھوں کا فراڈ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر )پراپرٹی کی خریدوفروخت کے دوران خاتون کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنادیاگیا۔

تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اقصیٰ بی بی نے پولیس کوبتایا کہ ملز موں کی جانب سے قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم وصول کرلی اور اسکے عوض جعلی اور بوگس کاغذات تیار کرکے اسکے حوالے کردئیے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں