گھر گھس کر ما ں بیٹیوں کو تشدد کانشانہ بنادیاگیا

گھر گھس کر ما ں بیٹیوں  کو تشدد کانشانہ بنادیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر )گھر میں داخل ہوکر ما ں بیٹیوں کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ گلبرگ کے علاقے گورونانک پورہ کے رہائشی شہباز نے پولیس کوبتایا کہ اسکی والدہ اور دو بہنیں گھر پر موجود تھیں کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے اسکے گھر پر دھاوا بول دیاگیااور گھر پر موجود اسکی والدہ اور بہنوں کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں