سرکاری سیل توڑ کر ایل پی جی کا دھندہ کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سرکاری سیل توڑ کر ایل پی جی کا دھندہ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ منصور آباد کے علاقہ بھٹہ سٹاپ کے قریب سول ڈیفنس انسٹرکٹر نے بغیر لائسنس کے۔۔
غیر قانونی طور پر ایل پی جی ری فلنگ کا دھندہ کرنے والے محمد سفیان کی دکان سیل کردی تاہم ٹیم کے جانے پر ملزم نے خود ساختہ طور پر سرکاری سیل توڑ کر دوبارہ کاروبار شروع کرلیا جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔