غیرلائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے پر شہری کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)غیرلائسنس یافتہ اسلحہ رکھنا شہری کو مہنگا پڑ گیا۔تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 8 ج ب میں پولیس نے مشکوک شخص کو روکنے کی کوشش کی تو وہ فرار ہوگیا۔
تعاقب کے بعد قابو میں آنے والے ملزم کی شناخت صفدر علی کے نام سے ہوئی جس کی تلاشی کے دوران اسلحہ برآمد ہوا جو غیرلائسنس یافتہ نکلا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔