گاہک بن کر آیا ملزم دکاندار سے نقدی چھین کر فرار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گاہک بن کر آیا ملزم دکاندار سے نقدی چھین کر فرار ہوگیاتھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ میں نامعلوم ملزم ندیم نامی دکاندار کے پاس گاہک بن کرآیا اور کھلے پیسوں کا مطالبہ کیا۔
دکاندار لاکر میں سے رقم نکال کر گنتی کررہا تھا کہ اس دوران ملزم نے اچانک اس کے ہاتھ سے 6 ہزار روپے نقدی جھپٹ لی اور موقع سے فرار ہوگیا۔