گھر میں داخل ہوکر اہلخانہ کو تشدد کانشانہ بنادیاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر میں داخل ہوکر مسلح افراد کی جانب سے اہلخانہ کو تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے محلہ ناظم آباد کے رہائشی آفاق نے پولیس کو بتایا کہ وہ ا پنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران مسلح ملز موں کی جانب سے اسکے گھر پر دھاوا بول دیاگیااور گھر پر موجود افراد کو قابوکرکے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ گن پوائنٹ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔