ڈسکہ:طالبعلم کو اغوا کے بعد زدوکوب کرنے پر مقدمہ درج
ڈسکہ(نامہ نگار )مقامی کالج کے الیکشن میں حصہ لینے کے پاداش میں7ملزمان کے خلاف طالبعلم کو اغوا کے بعد حبس بے جا میں رکھنے اور ۔
زدوکوب کرنے پر مقدمہ درج ،تھانہ ستاہ کے علاقہ وڈالہ سندھواں کے شہزاد احمد کا بیٹا عبدالحنان مقامی کالج کے الیکشن میں حصہ لینا چاہتا تھا جس کی رنجش پر مخالف ملزمان عباس،دلشاد،عثمان ،وقار ،3نامعلوم ملزمان نے طالبعلم عبدالحنا ن کو زبردستی اغوا کر کے حبس بے جا میں رکھا اور زدوکوب کیا، تھانہ ستراہ پولیس نے مغویہ کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔