سیالکوٹ:نوسرباز مویشی خرید کر مالکان کو جعلی نوٹ تھما گئے

سیالکوٹ:نوسرباز مویشی خرید  کر مالکان کو جعلی نوٹ تھما گئے

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نوسرباز مویشی خرید کر2مویشی مالکان کو5لاکھ مالیت کی جعلی نوٹ تھما گئے ‘تھانہ پھوکلیان کے علاقہ میں مویشی فروخت کرنیوالے نور حسین سے دونامعلوم نوسرباز خریدارو ں نے 2لاکھ 90 ہزار میں مویشیوں کا سودا کیا رقم ادا کی ۔۔

 اسی طرح دونوں نوسربازوں نے محمد نذیر سے بھی2 لاکھ90ہزار روپے میں مویشیوں کا سودا کیا اور رقم ادا کردی۔ ملزمان مویشی لیکر چلے گئے تو دونوں نے رقم کودوبارہ چیک کیا تو دونوں کی رقوم میں اڑھائی اڑھائی لاکھ روپے کے جعلی نوٹ تھے ، پولیس نے نور حسین اور نذیر احمد کی رپورٹ پر نوسربازوں کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں