چالان ہدف پورا کرنے کے لئے وارڈنزکی چالاکیاں
لاہور(کرائم رپورٹر)چالان کاٹارگٹ پورا کرنے کے لئے وارڈنزکی چالاکیاں پکڑی گئیں۔ ٹریفک وارڈنزکے موبائل فونزمیں چالان لاگ ان کا ای میل دوسرے موبائل فونز میں ہونے کاانکشاف ہوا ہے ۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی جانب سے جاری مراسلے نے وارڈنز کی چالاکیوں کاپول کھول دیا ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی اورای میل پر لاگ ان ہونے سے یہ بلاک ہوجاتا ہے ، جس دوران چالانوں میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے ،تمام افسروں کو صرف چالان لاگ ان حاصل کرنیوالے موبائل فون استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ، بلاک ہونے کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی،متعدد افسر اپنالاگ ان اورپاسورڈ بغرض چالان کسی اورکودے دیتے ہیں،کسی اور موبائل فون میں استعمال کرنے کی کوشش پر لاگ ان بلاک ہوجاتا ہے ،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے حکم پرایس ایس پی ٹریفک پنجاب نے متعلقہ افسروں کو مراسلہ بھجوا دیا۔