ماں بیٹیوں کو سابقہ رنجش پر بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ماں بیٹیوں کو سابقہ رنجش پر بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماں بیٹیوں کو سابقہ رنجش کی بنا پر قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بدحال کردیاگیا۔

تھانہ مدینہ ٹائون میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے میاں چوک کی رہائشی خالدہ پروین نے پولیس کوبتایا کہ وہ اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ موجود تھی کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے انہیں قابو کرلیاگیااور سابقہ رنجش کی بنا پر بدترین تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں