موترہ:مختلف واقعات میں نوجوان اور معمر شخص اغوا
موترہ،ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار )دو افراد نے نوجوان اور معمر شخص کو اغواکرلیا ۔تھانہ موترہ کے علاقہ آڈھا کے زیوئیر مسیح کابیٹا گھرسے فیکٹری جانے کیلئے نکلا جو واپس نہ آیا اس نے تلاش شروع کی تو۔۔۔
اس کو معلوم ہواکہ اس کے بیٹے کو نامعلوم افراداغوا کرکے لے گئے ہیں ۔ ڈسکہ کے وقاص کا والد گھرسے باہرگیاتو واپس نہ آیاجس کو نامعلوم افراداغواکرکے لے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔