خاوند کے مبینہ تشدد سے خاتون ہلاک،ملز م گرفتار

خاوند کے مبینہ تشدد سے  خاتون ہلاک،ملز م گرفتار

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)خاوند کے مبینہ تشدد سے خاتون ہلاک ہوگئی، مقتولہ ایک بیٹے کی ماں تھی، گاؤں ٹبہ نین وال کے انیس اصغر کی بہن انیتا بی بی کی شادی عرصہ 9/10 سال قبل جعفر اقبال سے ہوئی۔۔۔

میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا، جعفر اقبال کام کاج کے سلسلہ میں کراچی چلا گیا اور بیوی بچے بھی ساتھ ہی رہتے تھے ، انیتا بی بی کا کراچی میں انتقال ہوگیا، خاوند جعفر اقبال دفنانے کے لئے آبائی گاؤں ٹبہ نین وال لے آیا ،اہلخانہ نے دیکھا کہ انیتا بی بی کے جسم اور چہرے پر مبینہ تشدد کے نشانات تھے ، پولیس نے خاوند جعفر اقبال کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو پکڑلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں