انسداد سموگ مہم،91گاڑیوں کی چیکنگ ،4بند،جرمانے
وہاڑی (خبرنگار)انسداد سموگ مہم،91 گاڑیوں کی چیکنگ ،4بند،جرمانے ،انتظامیہ کی طرف سے آگاہی سیمینار۔
،شہریوں میں ماسک تقسیم، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل ۔تفصیل کے مطابقسیکرٹری آر ٹی اے کامران انور نے 91گاڑیوں کی چیکنگ کی ، 4گاڑیوں کو بند،11کو چالان اور 30ہزار روپے جرمانے کئے ۔ انسپکٹر ایکسائز عامر ملک نے روڈ پرآگاہی مہم کے دوران شہریوں میں ماسک تقسیم کئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنو ل نے آگاہی کیمپس کا دورہ کیا اورے شہریوں میں فیس ماسک تقسیم کئے ۔اے سی کابھٹہ مالکان کے ساتھ انسداد سموگ بارے اجلاس ،اسسٹنٹ کمشنر نے بھٹہ مالکان کو بھٹہ جات زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرانا ضلعی انتظامیہ کا فرض ہے ، بھٹہ مالکان اپنے بھٹوں کو فوری طور پر جدید زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کریں۔
انہیں اب مزید مہلت نہیں دی جا سکتی۔ کیونکہ ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے ،اس حوالے سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی ۔