دوران ڈیوٹی زخمی پولیس ملازمین کے علاج کیلئے 25 لاکھ روپے جاری
لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں دوران ڈیوٹی زخمی اہلکاروں کے علاج کیلئے 25 لاکھ روپے جاری کر دئیے ۔
کانسٹیبل مدثر رضا کو 10 لاکھ ، کانسٹیبل قیصر محمود 5 لاکھ ،غازی کانسٹیبل محمد عمران 5 لاکھ ، سلمان گیلانی اڑھائی لاکھ ،سب انسپکٹر عابد رسول 1 لاکھ ،ہیڈ کانسٹیبل غلام دستگیر کو 1 لاکھ روپے جاری کئے گئے ۔