کمسن لڑکوں سے مشقت کروانے والے دکاندار کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن لڑکوں سے مشقت کروانے والے دکاندارکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تھانہ سمن آبادکے علاقے مین روڈ پر واقع آٹو شاپ کو پولیس کی جانب سے چیک کیاگیا۔ اس دوران کمسن لڑکوں کو مشقت کرتے ہوئے پایاگیا۔ جس پر دکان مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔