بینک سے رقم نکلوا کر جاتا شہری لٹ گیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بینک سے رقم نکلوا کر جاتا شہری لٹ گیا ۔تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 24 گ ب میں مشتاق حسین بینک سے رقم نکلوا کر نکلا ۔۔
تو موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے تعاقب کر کے اسے راستے میں روک لیا اور اسلحے کے زور پر تلاشی لے کر 70 ہزار روپے نقدی لوٹنے کے بعد فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔