معمولی تلخ کلامی ، بااثر افراد نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

معمولی تلخ کلامی ، بااثر افراد نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)معمولی تلخ کلامی پر بااثر افراد نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ 239 چک میں ضیا المصطفی نامی شہری کو ملزم کاشف نے اپنے دیگر پانچ ساتھیوں کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی کے بعد قابو کر لیا ۔۔

اور لاتوں، مکوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا بعد ازاں ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں