2منشیات فروشوں سے 3کلوچرس برآمد
قصور(نمائندہ دنیا) پولیس نے دو مختلف مقامات سے 2منشیات فروشوں سے 3کلوکے قریب چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔۔۔
پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے خفیہ اطلاع ملنے پر حجرہ روڈ غلہ منڈی چونیاں کے نزدیک سے منشیات فروش عدنان کو 1080گرام چرس سمیت پکڑلیا۔ چوکی جمبر پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر سہارن کے روڈ سے منشیات فروش بگھیانہ کلاں کے رہائشی علی نواز بلوچ کو 1800چرس سمیت قابوکرلیا،پولیس مصروف کارروائی ہے ۔