سیالکوٹ:گھر میں گھس کر خاتون کا قتل ، 2 ملزم گرفتار

 سیالکوٹ:گھر میں گھس کر  خاتون کا قتل ، 2 ملزم گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ماں کو قتل اور بیٹے کو زخمی کرنے والے 2افراد گرفتار، مقتولہ کو سپرد خاک کردیا گیا۔

 تھانہ صدر پسرور کے علاقہ بوریکی میں پولیس نے زمین کا مقدمہ ہارنے کی رنجش گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خاتون صفیہ بی بی کو قتل اور اسکے بیٹے شعیب کو زخمی کرنے والے سجاد اور منصور کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا، دوسری جانب مقتولہ کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبر ستا ن میں سپرد خاک کردیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں