بجلی چوری میں ملوث 2 افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بجلی چوری میں ملوث دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بچیانہ کے علاقہ 562 اور 563گ ب میں فیصل آباد الیکٹرک
سپلائی کمپنی کی ٹیم معمول کی چیکنگ کررہی تھی کہ اس دوران عارف اور افضال احمد نامی شہری سپلائی لائن پر براہ راست کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرتے پائے گئے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔