موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ‘ریٹائرڈ سب انسپکٹر قتل
پھلروان (نمائندہ دنیا )پھلروان کے قصبہ سالم کے رہائشی ریٹائرڈسب انسپکٹر مظفر جسپال کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔۔۔
پھلروان کے قصبہ سالم کا رہائشی 65سالہ زمیندارمظفر جسپال کو موٹرسائیکل پر سوارنامعلوم افرادنے ڈیرہ پر جاتے ہوئے راستے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر پھلروان منتقل کر دیا ۔