سبزہ زار ،باغبانپورہ : ڈیلر سمیت 2 منشیات فروش گرفتار

 سبزہ زار ،باغبانپورہ : ڈیلر  سمیت 2 منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ملزم خادم حسین سے 14 سو 60 گرام چرس برآمد ہوئی۔

علاوہ ازیں باغبانپورہ پولیس نے دوران چیکنگ بین الاضلاعی منشیات ڈیلر اصفہان کومنشیات کی ڈلیوری دیتے ہوئے گرفتار کر کے رکشے سے کروڑوں روپے مالیت کی 30 کلو سے زائد چرس، 15 کلو افیون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا تھا ملزم نے پشاور سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں