راہوالی:بچے اور اسکی والدہ پر تشدد ، مقدمہ درج

 راہوالی:بچے اور اسکی  والدہ پر تشدد ، مقدمہ درج

راہوالی(نمائندہ دنیا )بچے اور اسکی والدہ پر تشدد ،ملزمان باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج ،محلہ نواں شہر ترگڑی روڈ کی گھریلو خاتون فضیلت بی بی کا کم سن بیٹا شعیب شام پانچ بجے بکریاں چرا رہا تھا ۔۔

کہ شوکت نائی نے اسے گالی گلوچ کی اور تھپڑ مارے بیٹے نے ایسا کرنے سے منع کیا تو مزید تشدد کرنا شروع کردیا سائلہ اس بابت ملزم شوکت کے پاس گئی تو شوکت نے اپنے بیٹے چاند کو بھی بلا لیاتو مجھے اور میرے بیٹے پر تشدد کیا، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں