لڑکی سے چھیڑ چھاڑ ،7ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے 7 ملز موں کے خلاف مقدمہ درج، دو کو حراست میں لے لیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ محلہ گارڈن میں خادم حسین کی بیٹی بازار جا رہی تھی کہ اس دوران اوباش ملز موں نے اس سے چھیڑ چھاڑ شروع کردی جس سے منع کرنے پر وہ طیش میں آگئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر 5 فرار ہوگئے ۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔