خود کو پولیس ملازمین ظاہر کر کے شہری کو نقدی،موبائل سے محروم کردیا

خود کو پولیس ملازمین ظاہر کر کے شہری کو نقدی،موبائل سے محروم کردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے نوسربازوں نے شہری کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیا۔

تھانہ جھنگ بازارکے علاقے امام بارگاہ چوک میں سکندر نامی شہری کو نامعلوم نوسربازوں کی جانب سے روک لیاگیااور خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے تلاشی کے بہانے اس کی نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرارہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں