دو نامعلوم افراد کی زمیندار کے گھر کے باہر فائرنگ ، خوف و ہراس

دو نامعلوم افراد کی زمیندار کے گھر  کے باہر فائرنگ ، خوف و ہراس

مونڈکا (نامہ نگار)دو نامعلوم افراد کی زمیندار کے گھر کے باہر فائرنگ ، خوف و ہراس پھیلا کر فرار ہو گئے ۔

وزیر احمد نے بتایا کہ وہ مقامی زمیندار کامران خان بھٹہ سکنہ حسن پور ترنڈ کا ڈرائیور اور چوکیدار ہوں حسب سابق رات ساڑھے دس بجے چوکیداری پر تھا، شمالی سائیڈ پردو موٹر سائیکل سوار آئے ،مجھے اور کامران بھٹہ کو للکارتے ہوئے فائرنگ کر دی ۔پولیس نے ایک گولی کا خالی خول اور ایک مسنگ گولی قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں