ورکنگ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ورکنگ خاتون کو مبینہ طور پر قابو کرکے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے جھال کے قریب فرزانہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ ملزم کاشف حمید کے دفتر ملازمت کرتی تھی۔ جو اپنا سامان لینے کے لئے دفتر گئی تو ملزم نے اسے قابو کر لیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔