راوی روڈ: قمار بازی کے اڈے سے 7 سٹے باز گرفتار

راوی روڈ: قمار بازی کے  اڈے سے 7 سٹے باز گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ پولیس نے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 7 سٹے باز گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے زیر زمین میگنٹ ڈیوائس نصب کر کے چکما دینے والے سرغنہ سرغنہ محسن اس کے ساتھی اسلم،عدنان،آصف،وقار، عباس اور عبدالقادر کو گرفتار کر کے 1 لاکھ 65 ہزار نقدی،میگنٹ ڈیوائس، کمائی دانے اور موبائل فونز برآمد کر لئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سٹے باز دانے پھینکتے اورشاطر ملزم میگنٹ ڈیوائس کے ذریعے اپنی مرضی کا نمبر نکالتا تھا ۔دوران تفتیش ملزم محسن نے اعتراف کیا کہ وہ دانوں میں بھی میگنٹ ڈیوائس کا استعمال کر کے سٹے بازی کیلئے آئے جواریوں سے رقم بٹورتا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں