ڈولفن سکواڈ کارروائیاں 8افراد سے اسلحہ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے 8 مشکوک ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔۔۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا تھا سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران 8 ملزموں کو گرفتار کر کے ان سے 5 پستول، 1 رائفل، گولیاں و میگز ینز، موٹرسائیکلز برآمد کر لیں، ملزموں عبدالوہاب، مقصود، فضل، فیضان،علی و دیگر کو متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔