کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والا شہری پکڑا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔۔۔
تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے نیامت ٹاؤن میں پولیس نے مختلف علاقوں کو چیک کیا، اس دوران کرائے کے مکان میں رہائش پذیر امان اللہ نامی شہری کو حراست میں لے لیا گیا، جس نے کرائے کی رہائش سے متعلق تھانے میں اندراج نہ کروایا تھا۔ جس کیخلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔