موبائل سنیچر گینگ کے 2ارکان گرفتار
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مزمل موبائل سنیچر گینگ کے 2ارکان کو گرفتار کر کے۔۔۔
ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے2آئی فونزسمیت5 موبائل فونز ، 50ہزار روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے گرفتارکیے گئے ملزمان میں مزمل اور ندیم شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گوجرانوالہ خصوصاََ علاقہ تھانہ پیپلز کالونی میں متعدد چوری کی وارداتیں کی ہیں ۔