تاندلیانوالہ :ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 19سالہ نوجوان زخمی کر دیا
تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا )تاندلیانوالہ میں تھانہ سٹی کے علاقہ میں 3مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے 19سالہ نوجوان زخمی کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ تاندلیانوالہ کے تھانہ سٹی کی حدود میں واقع طیبہ ٹاؤن میں تین مسلح افراد نے دوران واردات 19 سالہ نوجوان کو مزاحمت کرنے پر گولی مار دی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہو گیا،ملزمان وقوعہ کے بعد فرار ہو گئے ، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دوسری طرف علاقے میں بڑھتی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے ،پولیس کی بے بسی پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔شہریوں نے حکام بالا سے فوری کارروائی کرکے وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے ۔