مسافر وین میں ممنوعہ سلنڈر لگانے پر ڈرائیور زیر حراست

مسافر وین میں ممنوعہ سلنڈر  لگانے پر ڈرائیور زیر حراست

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مسافر وین میں ممنوعہ ایل پی جی سلنڈر لگانے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سمندری کے علاقہ 473 گ ب میں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مسافر وین کو روکا توا جانچ پڑتال کے دوران وین کی عقبی سیٹ کے نیچے ممنوعہ اور غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر نصب پایا گیا۔ پولیس نے وین ڈرائیور اختر علی کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں