گاہک بن کر آئے شخص نے دکان کے غلے کا صفایا کردیا

گاہک بن کر آئے شخص نے  دکان کے غلے کا صفایا کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گاہک بن کر آئے نامعلوم شخص نے دکان کے غلے کا صفایا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں علی کی دکان پر نامعلوم شخص سودا سلف لینے آیا اور مخصوص سامان پیک کرنے کا مطالبہ کیا اس دوران دکاندار کا دھیان بٹنے پر ملزم نے غلے سے 10 ہزار روپے نقدی نکالی اور رفو چکر ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں