ادھار دیئے گئے سامان کی رقم کے مطالبے پرملزم کا دکاندار پر تشدد

ادھار دیئے گئے سامان کی رقم کے  مطالبے پرملزم کا دکاندار پر تشدد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ادھار دیئے گئے سامان کی قیمت ادا کرنے کے مطالبے پردکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ جھال کے قریب عابد نے اقبال نامی شخص کی دکان سے ادھار سامان حاصل کیا اور قیمت کے مطالبے پر ملزم طیش میں آگیا اور اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ دکان پر دھاوا بول دیا ،ملزمان نے سامان کی توڑ پھوڑ کی اور دکان پر موجود شہری کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا کر برا حال  کر دیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں