اسلحہ کی نمائش پرملزم حوالات بند

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقے ماہیے شاہ قبرستان کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم کو گرفتار کر لیا جو اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے دیگر شہریوں کے لئے خوف کی علامت بنا ہوا تھا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔