پولیس نے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا،اسلحہ برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو حراست میں لے کر ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے جھال چوک کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ ڈاکوؤں حسنین اور عظیم کو حراست میں لے لیا جو مبینہ طور پر ڈکیتی کی نیت سے چھپے اپنے شکار کی تلاش میں بیٹھے تھے ۔ پولیس نے دونوں ملزموں کے قبضہ سے اسلحہ اور نقدی بھی برآمد کرلی۔دونوں مبینہ ڈاکوؤں کو مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔