لین دین پر ماموں کی ہمشیرہ کے گھر فائرنگ، دوبھانجے اور بہنوئی زخمی

لین دین پر ماموں کی ہمشیرہ کے گھر  فائرنگ، دوبھانجے اور بہنوئی زخمی

نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)لین دین کے تنازعہ پر ماموں کی ساتھیوں کے ہمراہ ہمشیرہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ ،بھانجوں اور بہنوئی کو زخمی کردیا۔

نواحی گاؤں غوریاں مغلاں میں 5لاکھ روپے ادھار دی رقم واپس مانگنے پر سالوں نے بہنوئی کے گھر میں اندھادھند فائرنگ کردی جس سے بہنوئی اوردوبھانجے شدید زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر مریدکے اور لاہور میوہسپتال ریفرکردیاگیا۔نارنگ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں