مکو آنہ :پولیس کی کارروائی، 2رکنی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

مکو آنہ(نمائندہ دنیا )تھانہ کھر ڑیا نوالہ پولیس نے 2رکنی ڈکیت گینگ کوسرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کی ذیلی چوکی مکو آنہ کے انچارج اے ایس آئی محمد شاہد رشید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2رکنی ڈکیت گینگ کوگرفتار کر لیاہے ، پولیس نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ صفدر کو ساتھی احسان سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے موٹر سائیکل و نقدی برآمد کر لی ، ملزموں سے 6 مقدمات ٹریس آ ؤٹ کئے گئے ہیں، گرفتار ڈاکو فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے رہے ہیں ۔سی پی او نے کہا کہ فیصل آباد پولیس متحرک گینگز کے خلاف بھر پور کارروائیاں کر رہی ہے ۔