بینک سے رقم لیجاتے شہری کو لوٹ لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بینک سے رقم لیجاتے شہری کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقہ ٹھنڈی کھوئی کے قریب محمد رمضان بینک سے رقم نکلوا کر بازار جا رہا تھا کہ اس دوران تعاقب کرنے والے دو موٹرسائیکل سوار ملز موں نے اسے زبردستی روک لیا اور اسلحہ کے زور پر اس سے ہزاروں روپے نقدی، موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔