اٹھارہ ہزاری :مخالفین کا دکان پر دھاوا ، فائرنگ،ایک شخص زخمی
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )عداوت پر 10سے زائدمسلح افرادنے دکان پر دھاوابول دیا، فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔۔
تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ روڈوسلطان میں راستے کے معاملہ پر لغاری اورباری بلوچ گروپوں میں تنازع چل رہا تھا،گزشتہ روز باری بلوچ گروہ کے موٹرسائیکلوں پر سوار 10سے زائد مسلح افراد نے لغاری برادری سے تعلق رکھنے والے شخص کی دکان پردھاوا بول دیا اور فائرنگ کر دی، فائرنگ سے کفایت اللہ لغاری نامی بزرگ شدید زخمی ہوگیا ،جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان موقع سے فرارہوگئے ،پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرقانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔